ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: کارگیدے میں درست سڑک کو بگاڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے عوام کا مطالبہ

بھٹکل: کارگیدے میں درست سڑک کو بگاڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے عوام کا مطالبہ

Sun, 24 Feb 2019 23:03:20    S.O. News Service

بھٹکل25؍فروری (ایس او نیوز) جالی پٹن پنچایت کے علاقے کارگیدے کے عوام نے تحصیلدار وی این باڈکرکو میمورنڈم  دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل نئی سڑک تعمیر کرنے کے نام پر درست سڑک کی کھدائی کرکے یوں ہی چھوڑ دینے اور عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے والے ٹھیکے دار ایم ڈی کوکلّی کو بلیک لسٹ کیاجائے ۔

کارگیدے کے عوا م کاکہنا ہے کہ مذکورہ ٹھیکیدار نے کانکریٹ کی سڑک تعمیر کرنے کا ٹینڈر منظور ہونے سے قبل ہی جے سی بی کے ذریعے درست حالت میں موجود سڑک کی کھدائی کردی، جس سے عوام کے لئے اس سڑک پر چلنا پھرنا دوبھر ہوگیا ہے۔ کئی مہینے گزرجانے کے باوجودٹھیکے دار بس یہی بات کہہ کر اپنی ذمہ داری سے بچ رہا ہے کہ اس سڑک کا ٹینڈر منظور نہیں ہوا ہے۔اس سے ایک طرف جہاں عوام کے لئے دشواریاں پیدا ہوئی ہیں وہیں پر سرکاری جائداد کو نقصان پہنچانے کا کام ہوا ہے۔ اس لئے مذکورہ ٹھیکیدار کے خلاف مناسب کارروائی کی جانی چاہیے اور اس ٹھیکے دار کو آئندہ ٹھیکہ نہ دینے کے لئے بلیک لسٹ میں شامل کرلینا چاہیے۔

اس موقع پرچندرو شنیار نائک، شنکر نائک، ناگراج نائک، تمیّا نائک، مادیوا نائک، ماستپا نائک، شنکرماستی نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: